TOP 4 Important Essay 👇
**مضمون نگاری**
(1) ### **عید الفطر*
عید الفطر دنیا بھر کے مسلمان عالم کے بڑے تہواروں میں ہوتا ہے۔ اسلام نے مسلمانوں کو خوشیاں منانے کا سال میں دو مواقع فراہم کیے ہیں۔ عید اور بقر عید۔ اس دن ساری دنیا میں مسلمان جشن مناتے ہیں۔ عید دنیا بھر کے مسلمانوں کو خوشی، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے۔ رمضان شریف کے مہینوں کے روزوں کی تکمیل کے بعد ماہِ شوال کا چاند نظر آتا ہے۔ اس کو عید کہا جاتا ہے۔
رویتِ ہلال کے بعد صبح کو عید منائی جاتی ہے۔ عید کے دن صبح سویرے طلوعِ آفتاب کے بعد مسلمان غسل کرتے ہیں، نئے کپڑے پہنتے ہیں، خوشبو لگاتے ہیں اور عیدگاہ جا کر دو رکعت نمازِ عید الفطر باجماعت ادا کرتے ہیں۔ اور ایک مہینے رمضان کے روزے کی تکمیل پر شکر ادا کرتے ہیں۔ نماز کے بعد امام خطبہ پڑھتا ہے۔ خطبے کے بعد مسلمان ایک دوسرے سے گلے ملتے ہیں اور ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دیتے ہیں۔ صاحبِ استطاعت مسلمان فطرہ نکالتے ہیں اور نمازِ عید الفطر سے قبل فطرہ کی ادائیگی ضروری ہوتی ہے تاکہ وہ بھی اپنے بال بچوں کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔
عید کا سہرا غریبوں، یتیموں اور مسکینوں کے سروں پر بھی رکھا جاتا ہے۔ عید کے موقع پر بچے نئے کپڑے پہنتے ہیں اور عیدی حاصل کرتے ہیں۔
عید کا تہوار ہمیں اجتماعیت، خدا پرستی، بھائی چارے اور اتحاد و مساوات کا سبق دیتا ہے۔
*تعلیمِ نسواں (2)
تعلیمِ نسواں کے لغوی معنی ہیں عورتوں کی تعلیم کا انتظام۔ جس طرح مردوں کے لیے تعلیم ضروری ہے، اسی طرح عورتوں کے لیے بھی تعلیم ضروری ہے۔ اسلام نے عورت اور مرد دونوں پر برابر تعلیم حاصل کرنا فرض قرار دیا ہے۔ چونکہ اسلام میں عورتوں اور مردوں کو ایک دوسرے کے لازم و ملزوم قرار دیا گیا ہے، اس لیے حصولِ تعلیم بھی دونوں پر فرض ہے۔ مرد اگر کسبِ معاش اور گھر کے باہر کی ذمہ داریاں سنبھالتا ہے تو عورت بھی گھر کے اندر کی تمام ذمہ داریاں سنبھالتی ہے۔ عورتوں کی تعلیم کی اہمیت اس معنی میں زیادہ ہے کہ ایک مرد کا تعلیم یافتہ ہونا ایک فرد کا تعلیم یافتہ ہونا ہے، جب کہ ایک عورت کا تعلیم یافتہ ہونا پورے خاندان کا تعلیم یافتہ ہونا ہے۔
کیونکہ بچے کی پہلی درس گاہ ماں کی گود ہوتی ہے۔ اگر ماں تعلیم یافتہ ہوگی تو بچہ بھی فطری طور پر تعلیم یافتہ ہوگا۔ ماں کے کردار اور تعلیم کا اثر بچے کی پوری زندگی پر پڑتا ہے۔ ایک تعلیم یافتہ ماں ہی بچے کی صحیح پرورش و پرداخت کر سکتی ہے، جس کی بدولت ایک تعلیم یافتہ معاشرہ کی بنیاد پڑتی ہے۔ عورت مختلف شکلوں میں صالح معاشرے کی تعمیر میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ کبھی ماں کی شکل میں، کبھی بیوی کی شکل میں اور کبھی بہن کی شکل میں معاشرے کی تعمیر میں حصہ لیتی ہے۔ اس طرح عورت کا تعلیم یافتہ ہونا معاشرے کے لیے رحمت ہے۔
تعلیمِ نسواں کے لیے حکومتی سطح پر بھی کوششیں ہو رہی ہیں۔ لڑکیوں کے لیے الگ سے اسکول اور کالج کھولے جا رہے ہیں۔ لڑکیوں کے تکنیکی تعلیم کا انتظام بھی ہو رہا ہے۔ اس طرح ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہندوستان میں تعلیم کے معاملے میں لڑکیوں کا مستقبل روشن ہے۔
(3) **قربانی (عید الاضحیٰ)**
مسلمانوں کا دوسرا اور اہم ترین عید، عید الاضحیٰ ہے، جو یادِ ذبیح اللہ حضرت ابراہیمؑ کی یاد میں منائی جاتی ہے۔
عید الاضحیٰ کی بنیادی مقصد قربانی پیش کرنا ہے۔ اسلام کی تاریخ میں قربانی کا ایک شاندار پس منظر ہے۔ عید الاضحیٰ حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی بے مثال قربانیوں کی سنت ہے۔ حضرت ابراہیمؑ نے اللہ کے حکم پر اپنے بیٹے حضرت اسماعیلؑ کو اللہ کی راہ میں قربان کرنے کا عزم کیا۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی قربانی کو شرفِ قبولیت عطا کیا اور حضرت اسماعیلؑ کی جگہ ایک دنبہ قربان ہونے کا حکم دیا۔ اسی دن سے اللہ نے حضرت اسماعیلؑ کو ذبیح اللہ کے لقب سے نوازا اور قربانی کو مثال و اقدار قرار دیا۔
یہ عمل تقریباً **۲۵۰۰ سال** قبل ہوا اور آج تک مسلمان اس عظیم سنت کو ادا کرتے آ رہے ہیں۔
اسلام میں قربانی کا مقصد صرف جانور ذبح کرنا نہیں بلکہ اللہ کی رضا حاصل کرنا، ایثار، صبر اور تقویٰ کو فروغ دینا ہے۔ قربانی سے انسان میں خدا کی رضا کے لیے قربانی دینے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ قربانی کا گوشت تین حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے: ایک حصہ غریبوں اور مسکینوں کے لیے، دوسرا رشتہ داروں اور دوستوں کے لیے، اور تیسرا اپنے گھر والوں کے لیے۔ اس طرح معاشرے میں بھائی چارہ اور ہمدردی کو فروغ ملتا ہے۔
---

Social Visits