Type Here to Get Search Results !

B.A 3rd Sem Mjc 3 Urdu Top 25 vvi Objective Question

B.A 3rd Semester Urdu MJC III Objective 







URDU MJC III Objective Question Answer

Objective Question Answer


1. نظم کے لغوی معنی کیا ہیں؟

 (الف) منظم خیال

 (ب) موتیوں کا ہار پرونا

 (ج) موتیوں کو ایک لڑی میں پرونا

 (د) زمینی خیال

  جواب : (ج) موتیوں کو ایک لڑی میں پرونا


2. نظم کس زبان کا لفظ ہے؟

 (الف) عربی

 (ب) فارسی

 (ج) ترکی

 (د) انگریزی

 جواب : (الف) عربی


3. آزاد نظم سے کیا مراد ہے؟

 (الف) جس میں وزن اور بحر کی پابندی ہو

 (ب) قافیہ، ردیف کی پابندی نہ ہو اور مصرعے چھوٹے بڑے ہوں۔

 (ج) وزن بحر کی پابندی نہ ہو

 (د) کوئی نہیں

 جواب : (ب) قافیہ، ردیف کی پابندی نہ ہو اور مصرعے چھوٹے بڑے ہوں۔


4. ان میں سے کون نظم کی ایک قسم نہیں ہے؟

 (الف) پابند نظم

 (ب) بحری نظم

 (ج) معری نظم

 (د) نثری نظم

جواب : (ب) بحری نظم


5. معری نظم کو انگریزی میں کیا کہتے ہیں؟

 (الف) فری ورس

 (ب) سافٹ ورس

 (ج) بلینک ورس

 (د) لانگ ورس

 جواب : (ج) بلینک ورس


6. ان میں سے کون ایک نظم کی ہیئت نہیں ہے؟

(الف) مخمس  (ب) مربع  (ج) مثمن  (د) ترکیب بند

جواب : (ب) مربع


7. مخمس کے کیا معنی ہیں؟

 (الف) پانچ

 (ب) چار

 (ج) سات

 (د) چھ

   جواب : (الف) پانچ


8. مسدس میں کتنے مصرعے ہوتے ہیں؟

 (الف) سات

 (ب) آٹھ

 (ج) چھ

 (د) چار

 جواب : (ج) چھ


9. اردو میں آزاد نظم کہاں سے آئی؟

 (الف) جاپان

 (ب) فرانس

 (ج) امریکہ

(د) دکن

   جواب : (ب) فرانس


10. اردو نظم کی ابتداء کہاں سے مانی جاتی ہے؟

 (الف) دکن

 (ب) دہلی

 (ج) لکھنؤ

 (د) رامپور

 جواب : (الف) دکن


11. دکن میں نظم کے ابتدائی نقوش کس کے یہاں ملتے ہیں؟

 (الف) ولی اورنگ آبادی

 (ب) قلی قطب شاہ

 (ج) ملا وجہی

 (د) غواصی

جواب : (ب) قلی قطب شاہ


12. شمالی ہند میں نظم کے ابتدائی نقوش کس کے یہاں ملتے ہیں؟

 (الف) افضل جھنجھانوی

 (ب) شاہ حاتم

 (ج) فائز دہلوی

 (د) شاکر ناجی

جواب : (الف) افضل جھنجھانوی


13.اردو میں نظم کا باقاعدہ آغاز کس سے ہوتا ہے؟

 (الف) اسماعیل میرٹھی

 (ب) حالی

 (ج) نظیر اکبر آبادی

 (د) آزاد

  جواب : (ج) نظیر اکبر آبادی


14. نظیر اکبر آبادی کی نظموں کا موضوع کیا ہے؟

(الف) مغربی تہذیب

 (ب) یونانی تہذیب

 (ج) مصری تہذیب

 (د) ہندوستانی تہذیب

 جواب : (د) ہندوستانی تہذیب


15. انجمن پنجاب کے مشاعروں کی کامیابی کا سہرا کس کے سر ہے؟

 (الف) نظیر اکبر آبادی اور حالی

 (ب) حالی اور شبلی

(ج) حالی اور آزاد

 (د) آزاد اور شبلی

جواب : (ج) حالی اور آزاد


16. انجمن پنجاب کا قیام کب عمل میں آیا؟

 (الف) ۱۸۶۷ء

 (ب) ۱۸۶۵ء

 (ج) ۱۸۶۵ء

 (د) ۱۸۸۰ء

جواب : (ب) ۱۸۶۵ء


17. ۱۵ اگست ۱۸۶۷ء کو آزاد نے انجمن پنجاب کے جلسے میں کس عنوان سے لیکچر دیا تھا؟

 (الف) نظم کے موزوں خیالات

 (ب) نظم کی منفرد جمالیات

 (ج) نظم اور کلام موزوں کے باب میں خیالات

 (د) کوئی نہیں

جواب : (ج) نظم اور کلام موزوں کے باب میں خیالات


18. بچوں کے لیے نظمیں کس نے لکھیں؟

 (الف) اسماعیل میرٹھی

 (ب) نظیر اکبر آبادی

 (ج) حالی

 (د) آزاد

جواب : (الف) اسماعیل میرٹھی


19. بچوں کے شاعر درج ذیل میں سے کسے کہا جاتا ہے؟

 (الف) حالی

 (ب) اقبال

 (ج) اسماعیل میرٹھی

 (د) غالب

جواب : (ج) اسماعیل میرٹھی


20. "شبِ قدر" کس کی نظم ہے؟

(الف) حالی

 (ب) آزاد

 (ج) شبلی

 (د) نظیر اکبر آبادی

جواب : (ب) آزاد


21. "برکھارت" کس کی نظم ہے؟

 (الف) آزاد

 (ب) اختر شیرانی

 (ج) ن م راشد

 (د) حالی

 جواب : (د) حالی


22. عوامی شاعر کسے کہا جاتا ہے؟

 (الف) ولی

 (ب) نظیر اکبر آبادی

 (ج) ن م راشد

 (د) حالی

جواب : (ب) نظیر اکبر آبادی


23. نظیر اکبر آبادی کی پیدائش کہاں ہوئی؟

 (الف) دہلی

 (ب) لکھنؤ

 (ج) آگرہ

 (د) اورنگ آباد

جواب : (الف) دہلی


24. نظیر اکبر آبادی نے کس کے جذبات کی ترجمانی کی؟

 (الف) اپنے جذبات

 (ب) بچوں کے جذبات

 (ج) بوڑھوں کے جذبات

 (د) عوامی جذبات

جواب : (د) عوامی جذبات


Watch full Video👇

Click Here