B.A/B.SC 3rd Semester Urdu MJC IV Objective Question for All Bihar University
1. سوال:غزل کو "نیم وحشی صنف سخن" کس نے کہا تھا؟
(الف) کلیم الدین احمد (ب) رشید احمد صدیقی (ج) عظمت اللہ خان (د) حالی
جواب:(الف) کلیم الدین احمد
2. سوال: "غزل کا خمیر عشق و محبت ہے" کس نے کہا ہے؟
(الف) حالی (ب) شبلی (ج) سر سید (د) نذیر احمد
جواب: (ب) شبلی نعمانی
3. سوال: "غزل اردو شاعری کی آبرو ہے" کس نے کہا ہے؟
(الف) حالی (ب) شبلی (ج) سر سید (د) رشید احمد صدیقی
جواب:(د) رشید احمد صدیقی
4. سوال:"غزل بڑی کافر صنف سخن ہے" یہ بیان کس کا ہے؟
(الف) حالی (ب) شبلی (ج) آل احمد سرور (د) رشید احمد صدیقی
جواب: (ج) آل احمد سرور
5. سوال: "غزل شاعری نہیں عطر شاعری ہے" کس کا بیان ہے؟
(الف) فراق گورکھپوری (ب) شبلی (ج) آل احمد سرور (د) رشید احمد صدیقی
جواب:(الف) فراق گورکھپوری
6. سوال: اردو شاعری کا "چاسر" کسے کہا جاتا ہے؟
(الف) میر تقی میر (ب) غالب (ج) ولی دکنی (د) مومن
جواب:(ج) ولی دکنی (محمد حسین آزاد نے کہا تھا)
7.سوال: ولی کو اردو شاعری کا بابا آدم کس نے کہا ہے؟
(الف) محمد حسین آزاد (ب) حالی (ج) شبلی (د) آل احمد سرور
جواب: (الف) محمد حسین آزاد
8. سوال: ولی دکنی کا پورا نام کیا ہے؟
(الف) علی محمد (ب) ولی محمد (ج) محمد علی (د) محمد ولی
جواب: (ب) ولی محمد
9. سوال: ولی کی پیدائش کب ہوئی؟
(الف) 1665ء (ب) 1666ء (ج) 1667ء (د) 1668ء
جواب: (ج) 1667ء
10.سوال: ولی دکنی کے والد کا نام کیا ہے؟
(الف) فقیر محمد (ب) شریف محمد (ج) حنیف محمد (د) ولی محمد
جواب:(ب) شریف محمد
11. سوال: ولی دکنی کا دیوان دہلی کب آیا تھا؟
(الف) 1719ء (ب) 1720ء (ج) 1721ء (د) 1722ء
جواب: (الف) 1719ء
12.سوال:دلی میں ولی کو کس نے فارسی کے مضامین کو اردو شاعری میں پیش کرنے کی رائے دی تھی؟
(الف) سعد سلمان (ب) امیر خسرو (ج) سعد اللہ گلشن (د) میر
جواب: (ج) سعد اللہ گلشن
13.سوال: ولی کے دیوان کا قلمی نسخہ کہاں کے کتب خانہ میں موجود ہے؟
(الف) لندن (ب) پیرس (ج) واشنگٹن (د) جدہ
جواب: (ب) پیرس
14.سوال:شہر سورت کی تعریف میں کس مشہور شاعر نے مثنوی لکھی ہے؟
(الف) ولی دکنی (ب) غواصی (ج) قلی قطب شاہ (د) وجہی
جواب: (ب) غواصی
15. سوال:"مفلسی سب بہار کھوتی ہے، مرد کا اعتبار کھوتی ہے" اور پر میں پیش کیا گیا شعر کس شاعر کا ہے؟
(الف) ولی (ب) میر (ج) درد (د) مومن
جواب:(الف) ولی دکنی
16.سوال:ولی دکنی کے بارے میں "وہ شیطان سے زیادہ مشہور ہے" یہ کس نے کہا؟
(الف) میر (ب) مومن (ج) غالب (د) درد
جواب:(الف) میر تقی میر
17. سوال:"خدائے سخن" کس شاعر کو کہا جاتا ہے؟
(الف) غالب (ب) میر تقی میر (ج) مومن (د) شاد عظیم آبادی
جواب: (ب) میر تقی میر
18. سوال: میر تقی میر کا اصل نام کیا ہے؟
(الف) میر تقی میر (ب) محمد میر (ج) محمد تقی (د) تقی محمد
جواب:(ج) محمد تقی
19. سوال: میر تقی میر کی پیدائش کہاں ہوئی؟
(الف) دہلی (ب) لکھنؤ (ج) پٹنہ (د) آگرہ
جواب: (د) آگرہ
20. سوال:میر تقی میر کی پیدائش کب ہوئی؟
(الف) 1722ء (ب) 1723ء (ج) 1724ء (د) 1725ء
جواب:(الف) 1722ء
21. سوال:میر تقی میر کا انتقال کب اور کہاں ہوا؟
(الف) 1810ء لکھنؤ (ب) 1811ء دہلی (ج) 1812ء چنئی (د) 1813ء آگرہ
جواب: (الف) 1810ء لکھنؤ
22.سوال: خان آرزو اور میر تقی میر کے رشتے میں کون لگتے ہیں؟
(الف) اپنے ماموں (ب) سوتیلے ماموں (ج) دادا (د) والد
جواب: (ب) سوتیلے ماموں
23. سوال: میر کس بادشاہ کی دعوت پر دہلی سے لکھنؤ گئے تھے؟
(الف) آصف الدولہ (ب) شجاع الدولہ (ج) صفدر جنگ (د) رفاعت الدولہ
جواب:(الف) آصف الدولہ
24.سوال: میر لکھنؤ کب گئے تھے؟
(الف) 1779ء (ب) 1780ء (ج) 1781ء (د) 1782ء
جواب: (ج) 1781ء
25. سوال: مثنوی "اژدر نامہ" (اجگر نامہ) کس کی تخلیق ہے؟
(الف) غالب (ب) میر حسن (ج) دیا شنکر نسیم (د) میر تقی میر
جواب: (د) میر تقی میر
26.سوال: "قنوطی شاعر" کس شاعر کو کہا جاتا ہے؟
(الف) میر (ب) غالب (ج) درد (د) شاد
جواب: (الف) میر تقی میر
27. سوال:میر تقی میر پر سب سے بڑا کام کس ناقد نے کیا ہے؟
(الف) کلیم الدین احمد (ب) عبد الرحمن بجنوری (ج) حالی (د) شمس الرحمن فاروقی
جواب: (د) شمس الرحمن فاروقی
28. سوالمیر تقی میر کے کل کتنے دیوان ہیں؟
(الف) دو (ب) چار (ج) سات (د) آٹھ
جواب: (ج) سات
29.سوال: میر تقی میر نے کتنی مثنویاں لکھی ہیں؟
(الف) 36 (ب) 37 (ج) 38 (د) 39
جواب: (ب) 37
30. سوال: اردو کا سب سے پہلا تذکرہ کس نے لکھا؟
(الف) میر (ب) غالب (ج) درد (د) شاد
جواب: (الف) میر تقی میر
31. سوال:میر تقی میر نے جو تذکرہ لکھا تھا اس کا نام کیا ہے؟
(الف) چمنستان شعرا (ب) گلشن ہند (ج) گل عجائب (د) نکات الشعرا
جواب:(د) نکات الشعرا
32.سوال:میر تقی میر کو "واسوخت کا موجد" کس نے کہا ہے؟
(الف) حالی (ب) آزاد (ج) مالک رام (د) رام بابو سکسینہ
جواب: (ب) محمد حسین آزاد
33. سوال: میر کی شاعری کو "دل اور دلی کا مرثیہ" کس نے کہا ہے؟
(الف) خواجہ باسط (ب) فراق (ج) شمس الرحمن فاروقی (د) خواجہ احمد فاروقی
جواب: (د) خواجہ احمد فاروقی
34. سوال: کس شاعر نے کہا تھا کہ میرا کلام سمجھنے کے لئے جامع مسجد کی سیڑھیوں پر بولی جانے والی اردو سے واقف ہونا ضروری ہے؟
(الف) میر (ب) غالب (ج) درد (د) شاد
جواب: (الف) میر تقی میر
Social Visits